جوتے لے لو، جوتے لے لو، دولہےکی صدائیں

Feb 02, 2023 | 12:56:PM
جوتے لے لو، جوتے لے لو، دولہےکی صدائیں
کیپشن: دلہے اور سالیوں کی اس لڑائی کو سوشل میڈیا صارفین نے کافی سراہا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں شادی کے موقع پر دولہے کی’ جوتے لے لو ،جوتے لے لو ‘ کی صدائیں لگانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

 بھارت میں شادی کے موقع پر جوتا چھپائی کی رسم کے دوران ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ،جہاں دولہا ’جوتے لے لو جوتے لے لو‘ کی صدائیں دینے لگا۔ دلہن کی بہنیں دلہے کو تنگ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔جوتا چھپائی کی رسم کے دوران جب دلہن کی بہنوں نے دلہا کو جوتا واپس کرنے کے بدلے  ایک لاکھ روپے کا مطالبہ کیا جس پر دلہا نے 5000 دینے کا اعلان کیا۔دلہے کے اس اعلان نے ان کو چونکا دیا پھر وہ ،ایک لاکھ ایک لاکھ، کی صدائیں لگانا شروع ہو گئیں۔ 

مرید پڑھیں: بھنگڑا ڈالتے بچےکی ویڈیو نےسوشل میڈیا پرآگ لگادی

دلہن کی بہنوں نے کہا کہ اتنے کم پیسے تو ہمیں منظور نہیں ہیں ہم کو ایک لاکھ ہی چاہیے جس پر پاس کھڑی ہوئی مہمان خواتین نے دلہے کو مشورہ دیا کہ آپ دے دیں یہ کون سی بڑی رقم ہے۔ لیکن دلہا اپنی بات پر قائم رہا اور’ جوتے لے لو جوتے لے لو ‘ کی صدائیں بلند کرنے لگ پڑا۔ دلہے کے اس عمل سے دلہن کی بہنوں سمیت شادی میں آئے تمام مہمان  حیران ہو گئے۔ پھر دلہے اور سالیوں میں 21000 روپے پر اتفاق ہو گیا اور دلہے نے شگن کی رقم ادا کی جس پر جوتا واپس پہنا دیا گیا۔

دلہن کی بہنوں اور دلہے کے درمیان اس منظر کو شادی میں آئے کسی مہمان نے ریکارڈ کر لیا اور سوشل میڈیا پر شئیر کر دیا ۔دلہے اور سالیوں کی اس لڑائی کو سوشل میڈیا صارفین نے کافی سراہا۔ ویڈیو کو  لاکھوں ویوز اور لائکس  بھی مل چکے ہیں۔