2027ء کے فٹبال ایشیاء کپ کی میزبانی سعودی عرب کرے گا، اے ایف سی

Feb 02, 2023 | 11:28:AM
2027ء کا ایشیاء کپ سعودی عرب میں کھیلا جائے گا، اے ایف سی
کیپشن: یشیاء کپ کی میزبانی کیلئے سعودی عرب نے ہی پیشکش کی تھی جبکہ بھارت پچھلے برس دستبردار ہوگیا تھا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے 2027ء کا فٹبال ایشیاء کپ سعودی عرب میں کھیلے جانے کی تصدیق کردی۔

ٹوئٹر پر اے ایف سی کے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے 2027ء کا فٹبال ایشیاء کپ سعودی عرب میں کھیلے جانے کی تصدیق کی گئی۔

ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے مطابق ’ایشیاء کا سب سے باوقار ٹورنامنٹ پہلی بار سعودی عرب میں منعقد ہونے والا ہے‘۔

واضح رہے کہ اے ایف سی اجلاس میں ایشیاء کپ کی میزبانی کیلئے سعودی عرب نے ہی پیشکش کی تھی جبکہ بھارت پچھلے برس دستبردار ہوگیا تھا۔