پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل  کا ملک گیر ڈیجیٹل انسپکٹر ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

Dec 02, 2025 | 23:06:PM
 پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل  کا ملک گیر ڈیجیٹل انسپکٹر ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل  نے ملک گیر ڈیجیٹل انسپکٹر ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پی ایم اینڈ ڈی سی نے  تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

اس حوالے سے پی ایم اینڈ ڈی سی اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں 9 سے 11 دسمبر 2025 تک ہونے والی قومی تربیت کے انتظامات، فریم ورک اور تکنیکی تقاضوں کو حتمی شکل دی گئی، اجلاس کی صدارت صدر پی ایم اینڈ ڈی سی نے کی، جبکہ ملک بھر سے آنے والے 12 ماسٹر ٹرینرز نے تربیتی ماڈیول، ڈیجیٹل انسپکشن ورک فلو، آلات کے استعمال، تربیتی مواد اور اسیسمنٹ ٹولز کا تفصیلی جائزہ لیا، اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اس تربیتی پروگرام کا مقصد انسپکٹرز کو مکمل ڈیجیٹلائزڈ اور شفاف انسپکشن سسٹم کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے تاکہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی نگرانی جدید عالمی معیار کے مطابق ممکن بنائی جا سکے، اجلاس میں دستاویزی پروٹوکولز، انسپکٹر گائیڈ، ڈیجیٹل پلیٹ فارم، رپورٹنگ میکانزم اور انسپکشن کے یکساں طریقہ کار کی منظوری بھی دی گئی۔

 پی ایم اینڈ ڈی سی کے مطابق ڈیجیٹل انسپکشن سسٹم نہ صرف انسانی غلطیوں میں کمی لائے گا بلکہ معیاری نگرانی، شفافیت اور اداروں کی کارکردگی کے مؤثر جائزے کو بھی یقینی بنائے گا۔ ادارے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک بھر کے انسپکشن سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنا پی ایم اینڈ ڈی سی کی اولین ترجیح ہے، اور یہ قومی تربیتی پروگرام اس سمت میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰٰ سخت برہم ۔۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر طلبہ کو ہتھکڑیاں نہ لگائی جائیں