چلیں آج میٹھے میں سیب کی یہ دلفریب ڈش بنائیں

Dec 02, 2025 | 14:29:PM
چلیں آج میٹھے میں سیب کی یہ دلفریب ڈش بنائیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بات ہو خوش ذائقہ اورصحت بخش پھلوں کی تو ذہن میں سب سے پہلے’’سیب‘‘جیسے مزیدار پھل کا نام ضرور آتا ہے،سیب بطور پھل دنیا بھر میں جس وقت سے استعمال ہو رہا ہے اس کے بارے میں کوئی نہیں بتا سکتا ہے البتہ اس کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ اس کا پہلا ایک غیر رومانوی نام “Sow Curb” تھا،یوٹونسٹ نے اسے ایک میوزیکل نام “Malus Sylvestns”دیا،بعد ازاں انگلش میں  اسے Apple  اور  اردو میں اسے’’ سیب ‘‘کہا جانے لگا، اس شاندار پھل کا آبائی گھر یورپ ہے،سیب دنیا کا وہ واحد پھل سمجھا جاتا ہے جس کی تقریبا ًہر ملک میں ڈیڑھ ہزار سے زائد اقسام دریافت ہو چکی ہیں,سنہری سیب بیکنگ کے لحاظ سے،کھٹے سیب مربے بنانے کے لئے،اورسرخ میٹھے سیب کھانے کے لئے بہترین ثابت ہوتے ہیں، یہ تو ہوگئی اس  پھل کی تاریخ چلیں آج ہم آپ کو اس کی منفرد  میٹھی ڈش کے بارے میں بتاتے ہیں جسے گھر میں بنانا بہت آسان اور پکنے کے بعد یہ بہت مذیدار بنتی ہے۔

سیب کا میٹھا بنانے کیلئے درکار اجزا:

 سیب 4عدد (نرم)، منقیٰ4؍ بڑے چمچے، شکر پِسی ہوئی 2 چھٹانک (125 گرام)، مالٹے کا جوس3 بڑے چمچے، مالٹے کے چھلکے (باریک کٹے ہوئے)3 بڑے چمچے، تازہ کریم 4 بڑے چمچے، پانی حسب ِ ضرورت۔

بنانے کا طریقہ:

 سیب چھیل کر، درمیان سے 2 ٹکڑے کرکے بیج نکال دیں، ایک دیگچی میں سیب اور 2 بڑے چمچے شکر ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیں، دیگچی ڈھانک دیں، سیب نرم ہوجائیں تو چولہا بند کر دیں۔

 اب ایک پیالے میں سیب کے ٹکڑے رکھیں اور اُن پر کریم ڈال کر ریفریجریٹر میں رکھ دیں، ایک دیگچی میں پسی ہوئی شکر 6 بڑے چمچے اور کشمش ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیں۔

 چمچہ آہستہ آہستہ مسلسل چلائیں، آمیزہ نرم ہوجائے تو مالٹے کا جوس اور چھلکے ڈال کر پکائیں، چھلکے نرم ہوجائیں تو چولہا بند کر دیں، یہ سوس ہے۔

 اب سیب کا پیالہ ریفریجریٹر سے نکال لیں اور سوس ٹھنڈا کرکے اُس پر ڈال دیں، ذائقے دار، صحت بخش سیب کا میٹھا تیار ہے۔