کویت سے بھارت آنے والی پرواز میں بم کی اطلاع، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کویت سے بھارت کے شہر حیدرآباد آنے والی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع پر طیارے کی ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کویت سے بھارتی شہر حیدرآباد کے لیے پرواز میں بم کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی ہے،بم کی اطلاع پر پرواز کو حیدرآباد کے بجائے ممبئی ایئر پورٹ پر اتارا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ایئرپورٹ حکام کو دھمکی آمیز ای میل بھیجی گئی تھی، ای میل میں پرواز میں مبینہ طور پر دھماکا خیز مواد کا بتایا گیا تھا،طیارے سے مسافر اور سامان اتار کر تلاشی لینے پر اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو:برازیل میں شیرنی کے جنگلے میں کودنے والا نوجوان جان گنوا بیٹھا