ویڈیو:برازیل میں شیرنی کے جنگلے میں کودنے والا نوجوان جان گنوا بیٹھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)برازیل میں شیرنی کو قریب سے دیکھنے کے جنون میں مبتلا نوجوان جان گنوا بیٹھا۔
برازیل میں نوجوان سکیورٹی کو چکمہ دے کر شیرنی کو قابو کرنے جنگلے میں کودا جس نے اسے لمحوں میں چیر پھاڑ کر رکھ دیا۔
جواؤ پیسووا کے ارودا پارک میں لوگوں کی طرف سے فلمائی گئی خطرناک فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ 19 سالہ گیرسن چھ میٹر اونچی باڑ کے ساتھ کھجور کے درخت پر چڑھ کر شیرنی کے پنچرے میں اترا۔
جب وہ درخت سے اترنے ہی والا تھا تو شیرنی نے حملہ کر دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر اس وقت تک بند رہے گا جب تک اس سانحے کی تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتیں۔
اگرچہ سکیورٹی عملے نے اسے روکنے کی کوشش کی لیکن اس نے بہت تیزی دکھائی اور شیرنی کے حملے کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق یہ خودکشی کا ممکنہ عمل تھا ہم اس افسوسناک واقعے کے متاثرین خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
علاقائی ویٹرنری کونسل واقعے کی تحقیقات کے لیے چڑیا گھر کی نگرانی، رسائی کنٹرول اور انتظامی نظام کا جائزہ لے گی۔
مقامی میڈیا آؤٹ لیٹ او گلوبو کے مطابق اس واقعے میں ملوث شیرنی کو قتل نہیں کیا جائے گا۔