سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان ،ڈالر کی قیمت میں کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد کرنسی ایک پیسہ سستی ہو کر 280 روپے 50 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہوتی رہی۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق آج کرنسی کی تجارت کا آغاز محتاط رجحان کے ساتھ ہوا، جبکہ طلب و رسد بھی معمول کے مطابق رہی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیاں مثبت رہیں جہاں بینچ مارک 100 انڈیکس میں 400 پوائنٹس تک اضافہ دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں
تجارت کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 68 ہزار 462 پوائنٹس کی سطح تک پہنچا، جب کہ سرمایہ کاروں کا رجحان مستحکم اور خریداری کا دائرہ وسیع دکھائی دیا۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق حکومتی معاشی اقدامات اور بہتر مالیاتی اشاروں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا۔