ایشیا کپ 2025کے وینیوز کا اعلان، میچز دبئی اور ابوظہبی میں کھیلے جائینگے

Aug 02, 2025 | 20:50:PM
 ایشیا کپ 2025کے وینیوز کا اعلان، میچز دبئی اور ابوظہبی میں کھیلے جائینگے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2025کے وینیوز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے رپورٹس کے مطابق ٹورنامنٹ کے تمام میچز یو اے ای کے دوشہروں دبئی اور ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے ، جبکہ سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والا پاک ، بھارت میچ 14ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔

پاکستان اپنے گروپ سٹیج کے تینوں میچز دبئی میں کھیلے گاجبکہ ٹورنامنٹ کے دیگر میچز دبئی اور ابوظہبی کے زاید کرکٹ سٹیڈم میں منعقد ہوں گے ۔شیڈول کے مطابق ایشیا کپ 9 سے 28ستمبر تک ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جس میں 8ٹیمیں حصہ لیں گی۔

پاکستان اپنے گروپ سٹیج کے تینوں میچز دبئی میں کھیلے گا جبکہ ٹورنامنٹ کے دیگر میچز دبئی اور ابوظہبی کے زاید کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہوں گے ۔

شیڈول کے مطابق ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جس میں 8ٹیمیں حصہ لیں گی ، گروپ اے میں پاکستان ، بھارت ، یو اے ای اور عمان شا مل ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ، بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ ہیں ۔

پاکستان اور بھارت کے در میان میچ ہمیشہ کی طرح شائقین کرکٹ کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے اور اگر دونوں ٹیمیں سپر فور مرحلے تک پہنچیں تو 21ستمبر کو دوبارہ مدمقابل ہو سکتی ہیں ۔شیڈول کے مطابق ایونٹ کا فائنل 28ستمبر کو ہوگا، جس کی میزبانی دبئی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان