اسلام آباد، راولپنڈ ی میں موسلا دھار بارش، مزید بادل برسنے کی پیشگوئی

Aug 02, 2025 | 09:49:AM
 اسلام آباد، راولپنڈ ی میں موسلا دھار بارش، مزید بادل برسنے کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، ملکہ کوہسار مری میں بھی بادل برس پڑے، محکمہ موسمیات نے مزید بادل برسنے کی پیشگوئی کر دی ۔ 

 تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، ملکہ کوہسار مری میں بھی بادل برس پڑے، محکمہ موسمیات نے مزید بادل برسنے کی پیشگوئی کر دی ۔ 

  خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں بھی جم کر بارش ہو گی  ،کراچی میں بھی  بادلوں  نے  ڈیرے ڈال لئے ،محکمہ موسمیات کے مطابق  بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے ۔

دوسری جانب  محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے تاہم شمال مشرقی پنجاب، کشمیر،بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیڈ لائن ختم، افغان شہریوں کا قیام ،غیرقانونی قرار، الٹی میٹم جاری

اسلام آبادمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، اٹک، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، شیخو پورہ، نارووال، لاہور، قصور اور اوکاڑہ میں چند مقامات پر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں، جبکہ مون سون بارشوں کا چھٹا  سپیل 5 اگست سے شروع ہوگا۔

  ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب، خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔