پولیس کی ٹیمیں بھی ہیلی کاپٹر تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، ڈی آئی جی خضدار

Aug 02, 2022 | 00:27:AM
ڈی آئی جی خضدار، پرویز عمرانی، پاکستان آرمی ایوی ایشن، لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر، پولیس کی ٹیمیں، تلاش ،
کیپشن: ہیلی کاپٹر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈی آئی جی خضدار پرویز عمرانی نے پاکستان آرمی ایوی ایشن کے لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے حوالے سے کہاہے کہ پولیس کی ٹیمیں بھی ہیلی کاپٹر تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
 ڈی آئی جی خضدارپرویز عمرانی نے کہاکہ علاقہ پہاڑی سلسلوں پر مشتمل ہے جس کی وجہ سے تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے،پولیس ٹیمیں موٹر سائیکلوں پر بھی دشوار علاقوں میں تلاش میں مصروف ہیں ،ڈی آئی جی خضدار کا کہناہے کہ پولیس اور ایف سی کا مشترکہ ریسکیو آپریشن 5 گھنٹوں سے جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ،کورکمانڈر سمیت 6افراد سوار