کشمیر پریمیئر لیگ کے شیڈول کا اعلان ۔۔افتتاحی میچ میں آفریدی اور شعیب ملک کی ٹیموں کا ٹا کر ا

Aug 02, 2021 | 19:59:PM
کشمیر پریمیئر لیگ کے شیڈول کا اعلان ۔۔افتتاحی میچ میں آفریدی اور شعیب ملک کی ٹیموں کا ٹا کر ا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کر کٹ کے اس مشہو ر  ایونٹ کا آغاز 6 اگست سے ہوگا جبکہ فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ کشمیر پریمیئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے 19میں سے 12 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی کی راولا کوٹ اور شعیب ملک کی میرپور ہاکس کی ٹیمیں افتتاحی میچ میں مد مقابل ہونگی۔ جنوبی افریقی کھلاڑی ہرشل گبز اوورسیز واریئرز کی نمائندگی کریں گے ۔ مظفرآباد ٹائیگرز کو سابق سری لنکن کپتان تلکارتنے دلشان کی خدمات حاصل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:ایک قوم ایک نصاب۔۔پنجاب سے آغاز۔۔سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا