لابنگ کر رہا ہوتا تو چیئرمین پی سی بی ہوتا: شاہد آفریدی

Apr 02, 2024 | 21:49:PM
لابنگ کر رہا ہوتا تو چیئرمین پی سی بی ہوتا: شاہد آفریدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ میں لابنگ کر رہا ہوتا تو اب تک پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہوتا۔

نجی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج آل راؤنڈر بوم بوم آفریدی نے کہا کہ اگر میں لابنگ کر رہا ہوتا تو اب تک پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہوتا، کیا میرے منہ سے یہ بات اچھی لگے گی کہ شاہین آفریدی کو قیادت سونپ دیں؟ میں محمد رضوان کے بارے میں 4، 5 ماہ سے یہ بات کررہا ہوں کہ اسے وائٹ بال کرکٹ میں کپتان ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے کپتان نے تنگ آ کر بالآخر اپنا نام تبدیل کر لیا

انہوں نے مزید کہا کہ جسے جو کہنا ہے کہے مجھے کسی کو مطمئن کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔