انگلینڈ کے کپتان نے تنگ آ کر بالآخر اپنا نام تبدیل کر لیا

Apr 02, 2024 | 09:03:AM
انگلینڈ کے کپتان نے تنگ آ کر بالآخر اپنا نام تبدیل کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیموں یعنی ون ڈے اور ٹی20 کے کپتان جوز بٹلر نے اپنا نام غلط لکھے اور بولے جانے سے تنگ آ کر تبدیل کر دیا ہے۔

اس بات کی تصدیق انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کی جس کے بعد اب جوز بٹلر کا نیا نام جوش بٹلر ہوگا۔

ای سی بی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جوز بٹلر کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اس بارے میں بات کرتے ہیں کہ کیسے کئی برسوں سے اُن کا نام غلط طریقے سے بولا اور لکھا جا رہا ہے۔

جوز بٹلر کہتے ہیں کہ میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کا کپتان جوز بٹلر ہوں لیکن پوری زندگی مجھے غلط نام سے ہی پکارا جاتا رہا۔ عوام سے لے کر میری والدہ تک  اور یہاں تک کہ سالگرہ کے کارڈ پر بھی لکھا ہوتا تھا کہ پیارے جوش، تم اب بڑے ہو رہے ہو۔ سالگرہ مبارک۔“

بٹلر نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ انہیں جو برطانوی حکومت کی جانب سے ایم بی ای میڈل دیا گیا ہے اس پر بھی جوش بٹلر لکھا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی قومی ٹیم کی ٹریننگ کا معائنہ کرنے کاکول پہنچ گئے

انہوں ںے کہا کہ 13 سال تک ملک کی نمائندگی کرنے اور 2 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد وقت اب آگیا ہے کہ میں اس مسئلے کو حل کر دوں اور اب یہ مسئلہ میں سب کے لیے حل کر رہا ہوں۔ اب آفیشل طور پر میرا نام جوش بٹلر ہے۔

واضح رہے کہ 33 سالہ جوش بٹلر انگلینڈ کی جانب سے اب تک 57 ٹیسٹ، 181 ون ڈے اور 114 ٹی20 میچز کھیل چکے ہیں، وہ 2019 کا آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی انگلش ٹیم کا حصہ تھے اور انگلینڈ نے 2022 میں اُن کی کپتانی میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا۔