جو جج آج بول رہے ہیں ان کا ضمیر نواز شریف کی بارکدھر  تھا ؟خواجہ آصف

Apr 02, 2024 | 19:08:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) وزیر ہوا بازی خواجہ آصف کا   کہنا ہے کہ آج جو میڈیا اور ججز صاحبان بول رہے ہیں وہ نواز شریف کی دفعہ کدھر تھے،ان لوگوں کے 2018 میں ضمیر کدھر تھے؟.

پارلیمنٹ کے باہر صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ  جو بھی لوگ آج اسٹیبلشمنٹ کیخلاف بول رہے ہیں وہ 2018 میں کدھر تھے، شوکت صدیقی کی دفعہ اور فیض آباد دھرنے کی دفعہ ضمیر کدھر تھا،کیا یہ ضمیر نیا امپورٹ کیا ہے یا میرے آپ سے لیا ہے، جن لوگوں کے پاس طاقت ہوتی ہے ان کو عزت آبرو کا پاس رکھنا چاہیے،ان کو موسموں کی طرح رویہ نہیں بدلنے چاہے.
 وفاقی وزیر ہوابازی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں بجلی گیس چوری ہورہی ہے عام آدمی کی زندگی متاثر ہورہی ہے،مختلف پاور سیکٹر کے درمیان ڈائیلاگ کی ضرورت ہے،رویہ درست کر لیں، پاکستان کا سر سونگھیں کیا اس میں سے بو نہیں آتی؟