سعودی عرب کی نواز شریف کو دورہ کی دعوت ، پاکستان سے کون کون جائے گا؟

Apr 02, 2023 | 20:38:PM
سعودی عرب کی نواز شریف کو دورہ کی دعوت ، پاکستان سے کون کون جائے گا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) سعودی عرب کی دعوت پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف عمرہ ادائیگی کیلئے 15 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے ۔ 

تفصیلات کے مطابق  نواز شریف  عمرہ ادائیگی کیلئے خاندان کے ہمراہ لندن سے جائیں گے جبکہ پاکستان  سے وزیراعظم شہباز شریف ، مریم نواز ، مریم اورنگزیب ، خواجہ آصف ، رانا ثناء اللہ ، امیر مقام ، سلمان شہباز ، سمیت مسلم لیگ ن کے اہم رہنماء سعودی عرب پہنچیں گے ۔ 

واضح رہے کہ نواز شریف 3سال سے زائد عرصہ کے بعد عمرہ کی ادائیگی کرنے کیلئے سعودی عرب جا رہے ہیں، دورہ سعودی عرب کے دوران نواز شریف روضہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر حاضری بھی دینگے۔