سابق ایس پی کے قتل کا ڈراپ سین ،قتل کی اصل وجہ سامنے آ گئی

Apr 02, 2023 | 17:46:PM
سابق ایس پی کے قتل کا ڈراپ سین ،قتل کی اصل وجہ سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ملت پارک میں سابق ایس پی چودھری فرحت عباس کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا، مقتول کو بھابی نے کیوں قتل کروایا اہم وجہ سامنے آ  گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے 2 خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن میں مقتول کی بھابھی بھی ہیں ، اعلیٰ حکام نے انکشاف کیا کہ مقتول اپنی  بیوہ بھابھی سے شادی کرنا چاہتا تھا ، لیکن خاتون نے شادی سے انکار کر تے ہوئے عارف  نامی شخص سے شادی رچا لی ۔ 

پولیس کے مطابق ملزمہ نے اپنے دوسرے شوہر عارف کے ذریعے اپنے جیٹھ سابق ایس پی فرحت عباس کو قتل کرا دیا، ملزم 2 ہفتوں سے قریبی ہوٹل میں مقیم تھا اور واردات کے بعد علاقہ غیر بھاگ گیا تھا ، پولیس نے موبائل لوکیشن کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا ۔