لاہور: ریٹائرڈ ایس پی کے قتل کیس میں اہم پیشرفت، بھابھی سمیت 3 افراد گرفتار

Apr 02, 2023 | 16:22:PM
لاہور: ریٹائرڈ ایس پی کے قتل کیس میں اہم پیشرفت، بھابھی سمیت 3 افراد گرفتار
کیپشن: پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فرحت عباس شاہ بیوہ بھابھی کو ذاتی گارڈ رکھنے سے منع کرتے تھے۔
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) لاہور میں قتل ہونے والے ریٹائرڈ ایس پی فرحت عباس شاہ کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل میں ملوث 2 خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ فرحت عباس شاہ کے قتل میں بھابھی ملوث ہے جسے گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فرحت عباس شاہ بیوہ بھابھی کو ذاتی گارڈ رکھنے سے منع کرتے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے ملت پارک کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح ملزم نے فائرنگ کرکے سابق ایس پی فرحت عباس کو قتل کر دیا تھا، سی سی پی او لاہور  نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔