واٹس ایپ: ویڈیوز اور تصاویر ایڈٹ کرنے والا شاندار فیچر متعارف

Apr 02, 2023 | 13:25:PM
واٹس ایپ نے بالآخر وہ فیچر متعارف کرادیا جس پر ایپلی کیشن گزشتہ کئی عرصے سے کام کر رہی تھی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) واٹس ایپ نے بالآخر وہ فیچر متعارف کرادیا جس پر ایپلی کیشن گزشتہ کئی عرصے سے کام کر رہی تھی۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق ایپ نے 'نیو ٹیکسٹ ایڈیٹر' کا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت  امیجز، ویڈیوز اور جی آئی ایف (گرافکس انٹرچینج فارمیٹ) کو ایڈٹ کیا جا سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر فی الحال 'اینڈرائیڈ' صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جب کہ آئی او ایس صارفین کے لیے اسے آنے والے کچھ ماہ میں پیش کردیا جائےگا، اینڈرائیڈ صارفین اسے اپنے اپڈیٹڈ واٹس ایپ ورژن میں استعمال کرسکیں گے۔

اس ٹول کے ذریعے واٹس ایپ کے مختلف فونٹس استعمال کرنا آسان ہوجائے گا،  اس سے  صارفین فوراً ہی دوسرے فونٹس کا انتخاب کر سکیں گے۔

اس حوالے سے واٹس ایپ بیٹا انفو نے اسکرین شاٹ بھی جاری کیا ہے، اس فیچر کے پیش نظر صارف فوٹوز اور ویڈیوز پر موجود ٹیکسٹ کو دائیں، بائیں اور سینٹر میں کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں:  اجے دیوگن کی حروا تریویدی کی ذہانت کی تعریف

 اس طرح صارفین  اپنی امیجز، ویڈیوز اور جی آئی ایف پر ٹیکسٹ مرضی کے مطابق ترتیب دے سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ نئے ٹول کا استعمال کرتے ہوئے بیک گراؤنڈ کا رنگ بھی تبدیل ہوسکےگا، اس سے بیم گراؤنڈ اور  ٹیکسٹ کے رنگ میں فرق  واضح ہوجائے گا۔