سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان،ڈالربھی سستاہوگیا

Sep 01, 2025 | 10:09:AM
سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان،ڈالربھی سستاہوگیا
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاوش میمن)پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ریکارڈکی گئی اورہنڈریڈ انڈیکس میں 461 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیاجبکہ   پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالربھی سستا ہوگیا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں461پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 49 ہزار کی سطح پھر بحال ہوگئی اورہنڈریڈ انڈیکس 149079 کی سطح پر ٹریڈکررہاہے۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں زلزلے سے تباہی ، 250 افراد جاں بحق، 500سے زائد زخمی

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 48 ہزار 618 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر10 پیسے سستا ہونے کے بعد 281 روپے 67 پیسے کا ہو گیاہے۔