مسلح افواج دہشتگردی کے ناسور کوختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، آرمی چیف 

Sep 01, 2023 | 20:41:PM
مسلح افواج دہشتگردی کے ناسور کوختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، آرمی چیف 
کیپشن: آرمی چیف جنرل عاصم منیر جوانوں سے خطاب کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے ،مسلح افواج مادر وطن سے دہشتگردی کے ناسور کوہر قیمت پر ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بنوں کا دورہ کیا ، بنوں آمدپر آرمی چیف کو خودکش دھماکے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ،آرمی چیف نے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اور ان کے عزم کو سراہا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بنوں دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت کےلئے سی ایم ایچ کا دورہ بھی کیا اور ان سے صحت کے بارے میں دریافت کیا،آرمی چیف نے بنوں خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے جوانوں کے اہلخانہ کویقین دلایا کہ قوم دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے،آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن و استحکام ہمارے شہداکی قربانیوں کی مرہونِ منت ہے،پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشتگردی کی کے ناسور کوہر قیمت پر ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
یاد رہے کہ بنوں میں گذشتہ روز خودکش حملے میں 9 جوان شہید ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وکٹ کیپر محمد رضوان دستبردار ہو گئے