عوام کو بجلی کے معاملے میں بڑا ریلیف دینے جا رہے ہیں: خرم دستگیر کا اعلان

Sep 01, 2022 | 15:47:PM
وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ اکتوبر میں عوام کو بجلی کے معاملے میں بڑا ریلیف دینے جا رہے ہیں، عوام کو بجلی کے بل ٹھیک کرانے کی ضرورت نہیں ہے جلد عوام کو نیا بل جاری کیا جائے گا
کیپشن: وفاقی وزیر خرم دستگیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ اکتوبر میں عوام کو بجلی کے معاملے میں بڑا ریلیف دینے جا رہے ہیں، عوام کو بجلی کے بل ٹھیک کرانے کی ضرورت نہیں ہے جلد عوام کو نیا بل جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم نے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی

 وفاقی وزیر خرم دستگیر نے پشاورمیں  پیسکو ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بحران سے بچنے کیلئے وقت پر پیٹرول اور ڈیزل کی خریداری کی، جلد عوام کو پیٹرول کی قیمتوں میں ریلیف دیں گے۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کے پی میں بجلی کے نقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے میں آج آیا ہوں، سیلاب میں پیسکو کے نو گرڈ اسٹیشن متاثر ہوئے تھے، 9 میں سے 6 گرڈ اسٹیشن پر بجلی بحال کر دی گئی، سیلاب کی وجہ سے کے پی میں پیسکو کی ٹرانسمیشن لائنز کے پیلرز گرئے ہیں۔

 وفاقی وزیر خرم دستگیر نے مزید کہا کہ پیسکو اور ٹیسکو کو ہدایت کی ہے کہ جہاں بجلی کا مسئلہ ہے جلد حل کرے، پیسکو میں اس وقت بجلی کا سب سے زیادہ مسئلہ سوات میں ہے، ٹیسکو کا بجلی کا سب سے زیادہ مسئلہ باجوڑ میں ہے، ملک میں ہماری لوڈشیڈنگ معمول کے مطابق جاری ہے، ٹانک میں ایک فیڈر کے علاوہ تمام فیڈرز پر بجلی بحال کردی گئی ہے۔

 لیگی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے بجلی کی بحالی کیلئے تمام ریسورسز کا استعمال کیا جائے، سیلاب سے پیسکو کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے، بجلی کے ڈیفالٹرز کیلئے پلان بنا رہے ہیں، ٹیسکو کا جنڈولہ کے مقام پر سیکورٹی کا مسئلہ ہے اس کو بھی جلد حل کیا جائے گا، پیسکو کو 3سو 68 ملین روپے نقصان میں ہے، ٹیسکو کو 6 کروڑ کا نقصان ہے، پنجاب اور بلوچستان میں بجلی لاسز پر پلان بنا رہے ہیں، بہت جلد پیسکو کی مشکلات پر کام کر رہے ہیں، آئی ایم ایف کے معاملے پر کے پی گورنمنٹ نے جو کیا وہ سب نے دیکھا ہے۔