وزیراعظم نے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی

Sep 01, 2022 | 14:28:PM
وزیراعظم نے عوام کو بجلی کے معاملے میں ریلیف دینے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا۔ شہباز شریف نے بیرون ملک سے مہنگا تیل منگوا کر بجلی بنانے کے بجائے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دے دی
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم نے عوام کو بجلی کے معاملے میں ریلیف دینے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا۔ شہباز شریف نے بیرون ملک سے مہنگا تیل منگوا کر بجلی بنانے کے بجائے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دے دی۔

ٰیہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

وزیراعظم نے ملک کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کے لئے بڑا اور بنیادی قدم اٹھایا ہے۔ شہباز شریف نے سولر پاور پلانٹس کی جلد تعمیر کرنے کی ہدایت کر دی۔ فیصلے سے پاکستان اربوں ڈالر کی بچت کرسکے گا۔ منصوبے کے تحت مہنگے درآمدی ایندھن (ڈیزل اور فرنس آئل) کی جگہ سولر پاور سے دس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔

پہلے مرحلے میں سرکاری عمارتوں، بجلی اور ڈیزل سے چلنے والے ٹیوب ویلز اور کم یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو سورج کی روشنی سے پیدا ہونے والی بجلی دی جائے گی۔

وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گرمیوں کا آئندہ موسم شروع ہونے تک عوام کو بجلی کی فراہمی میں خاطر خواہ ریلیف فراہم کیا جائے۔