پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی، حکومت نے اعلان کر دیا

Sep 01, 2022 | 11:59:AM
متحدہ عرب امارات میں فیول پرائس کمیٹی نے گزشتہ روز ماہ ستمبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا ہے
کیپشن: پیٹرولیم مصنوعات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں فیول پرائس کمیٹی نے گزشتہ روز ماہ ستمبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے ستمبر کے لیے پیٹرول 98 کے نرخ کم کر کے 3.41 درہم فی لیٹر کیے ہیں۔ اگست میں اس کی قیمت 4.03 درہم تھی۔

 پیٹرول 95 کے نرخ بھی کم ہوئے ہیں، اگست میں ایک لٹر 3.92 درہم میں دستیاب تھا، ستمبر میں 3.30 درہم فی لٹر فروخت ہوگا۔

اسی طرح ڈیزل اگست میں 4.14 درہم فی لٹر فروخت کیا جا رہا تھا۔ اب ستمبر میں 3.87 درہم لٹر دستیاب ہوگا۔ 91 ای پلس کے نرخ ستمبر کے لیے 3.22 درہم مقرر کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ (ن) کو بڑا جھٹکا: اہم رہنما پاکستان تحریک انصاف میں شامل

 دوسری جانب پاکستان میں حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا۔

پیٹرول 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوکر 235.98 روپے کا ہوگیا جبکہ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 99 پیسے اضافے کے ساتھ 247 روپے 43 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کر کے قیمت 210 روپے 32 پیسے مقرر کر دی۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل 9 روپے 79 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا اور اس کی نئی قیمت 201 روپے 54  پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔

ماہر معشیات مزل اسلم نے کہا کہ اوگرا نے پیٹرول سستا کرنے کی سفارش کی تھی، ڈالر اور عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہوا لیکن عوام کو ریلیف نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیلاب سے گھری عوام کو ہی ریلیف دے دیتی، حکومت کو 10 سے 20 روپے پیٹرول سستا دینا چاہیے تھا، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں 5 فیصد کمی ہوئی ہے۔