کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی تک رسائی دینگے تاکہ درآمدات پر انحصار کم ہو: رانا تنویر حسین
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی تک رسائی دینگے تاکہ درآمدات پر انحصار کم ہو اور کسانوں کو منصفانہ منافع ملے۔
رانا تنویر حسین نے ان خیالات کا اظہار اشتراکی زراعت پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، انھوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی تک رسائی دلائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:دبئی میں جائیداد کی خرید و فروخت میں اضافہ
اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ویلیو ایڈیشن اور انٹر کراپنگ سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور اشتراکی ماڈل سے قیمت زرمبادلہ کی بچت ہوگی ۔
وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ حکومت جدید گودام، پروسیسنگ یونٹس اور پیکجنگ مراکز قائم کرے گی،اشتراکی زراعت کسانوں کو بااختیار بنائے گی اور دیہی معیشت کو مضبوط کرے گی۔