طالبات کی تعداد 35 سے زائد ہونے پر کوئی آفٹرنون سکول بند نہیں ہو گا،محکمہ تعلیم

Oct 01, 2025 | 19:55:PM
طالبات کی تعداد 35 سے زائد ہونے پر کوئی آفٹرنون سکول بند نہیں ہو گا،محکمہ تعلیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جہانگیر اشرف)محکمہ تعلیم فیصل آباد نے سوشل میڈیا پر آفٹرنون سکول بند کرنے کے افواہوں پر وضاحتی لیٹر جاری کردیا۔ سیکنڈ شفٹ میں چلنے والے لڑکیوں کے سکول میں طالبات کی تعداد 35 سے زائد ہونے پر کوئی سکول بند نہیں ہوگا۔
 محکمہ تعلیم فیصل آباد  کی جانب سے جاری لیٹر میں کہا گیا ہے کہ بوائز سکولوں میں سیکنڈ شفٹ میں بچوں کی تعداد 50 یا اس سے زائد ہونے پر سکولوں میں سیکنڈ شفٹ چلتی رہے گی۔سی ای او ایجوکیشن راؤ عبد الکریم نے سیکنڈ شفٹ چلانے والے تمام سکول ہیڈز کو مراسلہ بھجوا دیا۔لیٹر میں سیکنڈ شفٹ میں داخلہ بڑھانے کی بھی ہدایت کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر حکومت نے ایکشن کمیٹی کو احتجاج ختم کر کے مذاکرات کی دعوت دیدی