کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کا 2008ء میں آخری موقع گنوانے والے طلبہ کو ایک اور چانس

Oct 01, 2025 | 09:41:AM
 کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کا 2008ء میں آخری موقع گنوانے والے طلبہ کو ایک اور چانس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے 2008ء میں آخری موقع ختم ہونے والے امیدواروں کو ایک بار پھر امتحان دینے کا موقع دے دیا۔

انٹرمیڈیٹ بورڈ کے مطابق سندھ بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی 5مارچ 2018ء کو ہونے والی میٹنگ میں 2008ء میں آخری موقع ختم ہونے والے انٹر کے امیدواروں کو امتحانات میں شرکت کیلئے مزید مواقع دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے ایس بی سی سی کے اس فیصلے کی روشنی میں سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، ہوم اکنامکس اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے ایسے امیدواروں کو خصوصی فیس کے ساتھ ضمنی امتحانات برائے 2025ء میں شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جن کے پاس 2008ء میں امتحانات دینے کا آخری موقع بھی ختم ہوچکا ہے۔

ایسے تمام امیدوار اپنے امتحانی فارم 6 ہزار روپے امتحانی فیس کے ساتھ بدھ یکم اکتوبر 2025ء سے  29  اکتوبر 2025ء  تک انٹربورڈ کراچی کے آفیشل آن لائن ویب پورٹل کے ذریعے جمع کرواسکتے ہیں جبکہ مقررہ امتحانی فیس بھی اسی آن لائن پورٹل پر ادا کی جاسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان انگور اڈہ بارڈر 2 سال بعد کھول دیا گیا،گاڑیوں کی آمدورفت شروع