نواز شریف کی واپسی کو عوام اپنی خوشحالی اور ملکی ترقی کی واپسی سمجھتے ہیں: راناثناءاللہ

Oct 01, 2023 | 20:34:PM
نواز شریف کی واپسی کو عوام اپنی خوشحالی اور ملکی ترقی کی واپسی سمجھتے ہیں: راناثناءاللہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) صدر پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا ہےکہ نواز شریف کی واپسی کو عوام اپنی خوشحالی اور پاکستان کی ترقی کی واپسی سمجھتے ہیں۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی 21 اکتوبر کی واپسی کا اعلان ہونے کے بعد عوام کا جوش و خروش مثالی ہے، عوام 21 اکتوبر کی واپسی کو اپنی خوشحالی اور پاکستان کی ترقی کی واپسی سمجھتے ہیں، میاں محمد نواز شریف کو عوام نجات دہندہ سمجھتے ہیں،جو انہیں مہنگائی،غربت،بیروزگاری اور مشکلات سے نکالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مستونگ دھماکہ، نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان نے دبنگ اعلان کر دیا

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ پورے پاکستان میں استقبالیہ پروگرامز میں دلچسپی اور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ اس ملک کے مسائل کا حل صرف میاں محمد نواز شریف جیسی ہر دلعزیز، آزمودہ اور تجربہ کار سیاستدان کی قیادت میں ممکن ہے، آج کے پاکستان کی بجائے عوام 2017 کے پاکستان اور اسکو بنانے والوں کو یاد کرتی ہے اور انہی اچھے دنوں کی واپسی چاہتے ہیں، انشاءاللہ 21 اکتوبر پاکستان کو دوبارہ ترقی اور خوشحالی کے راستے پر ڈال دے گا،اور عوام معمار پاکستان کا  ایک فقیدالمثال استقبال کرے گی۔