ایک ایک انچ پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرنا پڑا تو کرینگے،جان اچکزئی

Oct 01, 2023 | 18:34:PM
ایک ایک انچ پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرنا پڑا تو کرینگے،جان اچکزئی
کیپشن: جان اچکزئی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہاہے کہ دہشت گردوں کے خلاف ایک ایک انچ پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرنا پڑا تو کیا جائے گا۔
مستونگ دھماکے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جتنا ہو سکے گا شہدا کے خاندانوں کی مالی مدد کریں گے،جان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام پاکستان کی بقا اور سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں، سکیورٹی کے معاملات کو مزید بہتر کیا جائے گا۔
نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان نے کہا کہ مستونگ دھماکے کے شہدا کے لواحقین کو 15 لاکھ روپے دیئے جائیں گے،ان کا کہناتھا کہ شدید زخمیوں کو 5 لاکھ روپے جبکہ معمولی زخمیوں کو 2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے،جان اچکزئی نے کہاکہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے، سکیورٹی پلان از سرِ نو ترتیب دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترک سفیر پر حملہ