مکی آرتھر نے بھارت میں موجود پاکستانی اسکواڈ کو جوائن کرلیا

پاکستان ٹیم کا دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کیخلاف شیڈول ہے، رپورٹ 

Oct 01, 2023 | 18:33:PM
مکی آرتھر نے بھارت میں موجود پاکستانی اسکواڈ کو جوائن کرلیا
کیپشن: مکی آرتھر انگلینڈ سے کاؤنٹی کرکٹ میں اپنی مصروفیات کے اختتام پر بھارت پہنچے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے بھارت میں موجود پاکستان ٹیم کو ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے جوائن کر لیا۔

مکی آرتھر انگلینڈ سے کاؤنٹی کرکٹ میں اپنی مصروفیات کے اختتام پر بھارت پہنچے ہیں۔ مکی آرتھر اس سے قبل ایشیاء کپ میں چند میچز کیلئے قومی ٹیم کے ساتھ تھے تاہم وہ اب مکمل طور پر پاکستان ٹیم کے ساتھ موجود رہیں گے۔ پاکستان ٹیم کا دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کیخلاف شیڈول ہے۔ واضح رہے کہ پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: انتخاب عالم نے کلدیپ یادیو کو ورلڈ کپ میں شامل سپنرز میں سب سے بہترین قرار دیدیا