انتخاب عالم نے کلدیپ یادیو کو ورلڈ کپ میں شامل سپنرز میں سب سے بہترین قرار دیدیا

ورلڈ کپ کے دوران کلدیپ یادیو اپنی ٹیم کیلئے مڈل اوورز میں کلیدی کردار ادا کرے گا، سابق کپتان 

Oct 01, 2023 | 18:25:PM
ورلڈ کپ کے دوران کلدیپ یادیو اپنی ٹیم کیلئے مڈل اوورز میں کلیدی کردار ادا کرے گا، سابق کپتان 
کیپشن: انتخاب عالم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انتخاب عالم نے بھارتی ٹیم کے سپنر کلدیپ یادیو کو چند روز بعد شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں شامل سپنرز میں سب سے بہترین قرار دیا ہے۔

بھارتی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق پاکستانی کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران کلدیپ یادیو اپنی ٹیم کیلئے مڈل اوورز میں کلیدی کردار ادا کرے گا اور پاکستان کیخلاف 14 اکتوبر کو ہونے والے میچ میں بھی کلدیپ یادیو کا کردار نہایت اہم ہوگا۔

انتخاب عالم نے کہا کہ جس طرح بھارت نے ایشیا کپ میں پرفارم کیا اور جس طرح سے فائنل میں سری لنکا کو شکست دی وہ بہت ہی شاندار تھی لیکن اگر ورلڈ کپ کی بات کی جائے تو کلدیپ یادیو آئی سی سی ایونٹ کے دوران تمام ٹیموں کے بیٹرز کا امتحان لے گا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ بھارت کے پاس کلدیپ اور جڈیجا کی صورت میں انتہائی خطرناک اسپن اٹیک موجود ہے، میرے خیال میں کلدیپ یادیو موجودہ ورلڈ کپ میں سب سے بہترین سپنر ہے اور اب تو تجربہ کار روی چندرن ایشون بھی ورلڈکپ کیلئے بھارتی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں جس سے ٹیم بلیو مزید مضبوط ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے متوقع بولرز کی فہرست جاری، پاکستانی بولر بھی شامل 

انہوں نے کہا کہ اگر بیٹنگ کی بات کی جائے تو بھارت کے پاس ویرات کوہلی اور روہت شرما کے علاوہ ان فارم شبمن گل جیسا بیٹر موجود ہے جو میزبان ٹیم کو ٹرافی جتوانے والی مضبوط ٹیم بناتے ہیں۔

پاکستانی بولنگ کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے انتخاب عالم نے کہا کہ پاکستانی اسپن ڈپارٹمنٹ مڈل اوورز میں بہت کمزور ہے اور ایشیاء کپ میں بھی ہم درمیان کے اوورز میں مشکلات میں گھرے نظر آئے، یہ بہت ضروری ہے کہ ہمارے بولرز مڈل اوورز میں اچھا کریں ورنہ ٹیمیں ہمارے خلاف آسانی سے 300 رنز بنائیں گی اور ہمارے پاس نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی انجری کے باعث ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ نہیں ہے جس سے ٹیم کو فرق پڑے گا۔