”چیئرمین پی سی بی ہوں ۔۔ہوش میں رہ کر بات کرو“رمیز راجہ نے باسط علی کی کلاس لے لی۔۔مگر کیوں؟

Oct 01, 2021 | 23:04:PM
ورچوئل میٹنگ، ریمبو، مخاطب، کلاس لے لی
کیپشن: رمیز راجہ، باسط علی، فائل فوٹو

(24 نیوز)چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کوچز کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں ریمبو کہہ کر مخاطب کرنے پر سندھ کوچ باسط علی کی ٹھیک ٹھاک کلاس لے لی۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی کوچز کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،رمیز راجہ نے سندھ کے ہیڈکوچ باسط علی کو جھاڑ پلا دی،سندھ کوچ باسط علی نے رمیز راجہ کو ریمبو کہہ کر پکارا تو چیئرمین نے ان کی کلاس کردی۔

ذرائع کے مطابق باسط علی نے رمیز راجہ کو ”ریمبو“کہہ کر مخاطب کیاتو رمیزراجہ نے باسط علی کو سخت جواب دیتے ہوئے کہاکیا ہو گا؟مسٹر باسط، میں چیئرمین پی سی بی ہوں تم ہوش میں رہ کر بات کرو۔

باسط علی کی کلاس کے بعد سب کوچز سنجیدہ ہو گئے ،ذرائع کے مطابق شاہد اسلم کی کوچنگ پر بھی چیئرمین پی سی بی خوب برسے ،رمیز راجہ نے کوچز کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ کوچنگ کریں دوستیاں مت نبھائیں ۔

یہ بھی پڑھیں: افغان خواتین کی فٹبال ٹیم ملک چھوڑ کر پرتگال منتقل