محسن نقوی کی پاکستانی ٹیم کو جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز جیتنے پر مبارکباد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پاکستانی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
محسن نقوی نے ’’ویلڈن گرین شرٹس‘‘ سے قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ کھلاڑیوں نے آخری و تیسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے فتح حاصل کی۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بابراعظم کی بیٹنگ اور شاہین شاہ آفریدی کی باولنگ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا،انھوں نے کہا کہ کپتان سلمان آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سمیت تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو مبارکباد دیتا ہوں۔
محسن نقوی نے کہا کہ آج کی فتح ٹیم ورک، محنت اور پروفیشنل اپروچ کا نتیجہ ہے، شائقین کرکٹ بہترین ماحول میں ہر میچ سے محظوظ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں :شاہد خاقان عباسی کو ہارٹ اٹیک، 2 سٹنٹ ڈالے گئے