کوئنٹن ڈی کاک پاکستان کیخلاف سب سے زیادہ صفر پر آئوٹ ہونیوالے بیٹر

Nov 01, 2025 | 23:07:PM
کوئنٹن ڈی کاک پاکستان کیخلاف سب سے زیادہ صفر پر آئوٹ ہونیوالے بیٹر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ میں صفر پر آؤٹ ہوکر کوئنٹن ڈی کاک جنوبی افریقہ کے سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بن گئے۔

تیسرے ٹی20 میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے، دلچسپ بات ہے سیریز میں تینوں بار ٹاس پاکستان نے جیتا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹی20 میچ میں پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ایک بار پھر اپنی شاندار نئی گیند کی بولنگ سے مخالف ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا۔ 

جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے پہلے ہی اوور میں شاہین نے کوئنٹن ڈی کاک اور پریٹوریئس کو مسلسل دو گیندوں پر پویلین بھیج دیا۔

ڈی کاک کو شاہین نے اندر آتی ہوئی گیند پر بولڈ کیا، جبکہ اگلی ہی گیند پر پریٹوریئس شارٹ فائن لیگ پر کیچ دے بیٹھے۔

یہ بھی پڑھیں :سموگ، پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے صبح 8:45 پر کھلیں گے