سموگ، پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے صبح 8:45 پر کھلیں گے

Nov 01, 2025 | 22:54:PM
سموگ، پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے صبح 8:45 پر کھلیں گے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سموگ کے باعث پنجاب بھر میں نجی و سرکاری تعلیمی ادارے صبح 8:45 پر کھلیں گے، سموگ سے بچاؤ کے لیے سکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں تمام سرکاری و نجی سکولوں پر نیا حکم لاگو ہوگا، فیصلہ 3 نومبر 2025 (پیر) سے نافذ العمل ہوگا جبکہ 31 جنوری 2026 تک مؤثر رہے گا۔

ڈائریکٹر جنرل ای پی اے ڈاکٹر عمران حمید شیخ نے حکم نامہ جاری کر دیا ہے، خلاف ورزی کرنے والے سکولوں پر 1 سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ای پی اے کے مطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 301 سے 400 تک، انتہائی خطرناک سطح پر پہنچ رہا ہے،سکولوں کے نئے اوقات سے ٹریفک دباؤ کم اور فضائی آلودگی میں کمی کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بلوچستان :12 اضلاع میں خشک سالی کی شدت بڑھنے کا امکان