بلوچستان :12 اضلاع میں خشک سالی کی شدت بڑھنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین)بلوچستان کے 12 اضلاع میں خشک سالی کی شدت بڑھنے کا امکان،پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نےصوبائی حکومت کو پیشگی انتباہ جاری کرتے ہوئےمتاثرہ علاقوں میں پیشگی اقدامات یقینی بنائے جائیں کی ہدایت کی ہے۔
پی ایم ڈی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زراعت، مویشیوں اور عوامی روزگار پرخصوصی توجہ دی جائے،بلوچستان بنیادی طور پر خشک اور نیم خشک خطہ ہے،بلوچستان کے جنوبی اور جنوب مغربی علاقے خاص طور پر زیادہ متاثرہیں،متاثرہ اضلاع میں چاغی، گوادر، کیچ، خاران، مستونگ، نوشکی، پشین، پنجگور، قلعہ عبداللہ، کوئٹہ اور واشک شامل ہیں۔جنوبی اورجنوب مغربی علاقےسردیوں کی بارشوں پر انحصار کرتے ہیں،ان علاقوں میں بارش کی سالانہ مقدار 71 سے 231 ملی میٹر کے درمیان ہوتی ہے،مئی سے اکتوبر 2025 کے دوران ان علاقوں میں معمول سے 79 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئیں،موجودہ صورتحال طویل خشک موسم کی نشاندہی کرتی ہے،نومبر2025 سے جنوری 2026 کے دوران بھی ان علاقوں میں بارش معمول سے کم اور درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات سے زرعی علاقوں میں پانی کی کمی پیدا ہو سکتی ہے،ربیع فصلوں کے لیے آبپاشی کے محدود وسائل شدید دباؤ میں آ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے راشد نسیم نے رومانیہ میں 4 عالمی ریکارڈ قائم کر دیئے