نوکری سے کیوں نکالا، ملازم نے فائرنگ سے مالک کو زخمی کر ڈالا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کراچی میں نوکری سے نکالے جانے پر دلبرداشتہ ملازم نے فائرنگ کرکے مالک کو زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق زخمی شخص کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی ہے، زخمی شخص کو دو گولیاں لگیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یاسر کو اس کے ملازم نے فائرنگ کر کے زخمی کیا۔
زخمی یاسر کا بریانی سنٹر ہے، یاسر نے اپنے ملازم کو نوکری سے نکال دیا تھا۔
پولیس بیان کے مطابق ملزم واقعہ کے بعد فرار ہوگیا۔
زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں:پشاور: پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے