جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے نہ رکے، مزید 3 فلسطینی شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
اسرائیلی فوج نے آج پھر شمالی اور جنوبی غزہ میں فضائی حملے کردیئے جس کے نتیجے میں مزید 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔
ترکیہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کردیا، اس حوالے سے پیر کو غزہ سے متعلق اجلاس بلالیا، ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:کے پی کے میں من مانیاں، ہدایات نظر انداز
ادھر حماس کی جانب سے 2 یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی کے بعد اسرائیل نے 30 فلسطینیوں کی میتیں فلسطینی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے اب تک 15 یرغمالیوں کی لاشوں کو اسرائیل کے حوالے کیا جاچکا ہے تاہم حماس کے پاس کل 28 یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں۔