راولپنڈی میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کا مختلف مقامات پر سرچ آپریشن

Nov 01, 2022 | 22:10:PM
راولپنڈی میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کا مختلف مقامات پر سرچ آپریشن
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) راولپنڈی میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس نےمختلف مقامات پر سرچ آپریشن کیا ۔ 
چکری ،دھمیال،روات،چوہنترہ، سول لائن، صدر بیرونی کے علاقہ میں پولیس کا سرچ اور کومبنگ آپریشن کیا ریس کورس پولیس بھی سرچ آپریشن کرنے والوں میں شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام افراد کے شناختی کارڈ اور بائیو میٹرک تصدیق اورکرائے کے گھر پر رہنے والوں کے کوائف بھی چیک کئے گئے ۔ 
پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر پر قابو پانا ہے تاکہ ڈکیتی ،چوری اور دیگر سنگین نوعیت میں ملوث افراد کی گرفتاری میں مدد ملے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات سرچ آپریشن میں 429 گھر،162 کرایہ دار کوائف سمیت مختلف ہوٹلز اور ہاسٹلز کی چیکنگ کی گئی تھی ۔ جس کے نتیجے میں عدالتی مفرور سمیت 7 افراد کو گرفتار کیا تھا ۔