بس بھائی بس اب کوئی بات نہیں

نواز شریف نے شہباز شریف کو عمران خان کیلئے نیا فارمولا دے دیا

Nov 01, 2022 | 12:50:PM
عمران خان, اعظم خان, مسلم لیگ ن, 24 نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بس بھائی بس اب کوئی بات نہیں،نواز شریف نے شہباز شریف کو عمران خان کی کوئی بات ماننے سے منع کردیا ۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ٹوئیٹ  کیا ہے کہ  10 لاکھ لانے کا دعویٰ کرنے والا ابھی تک 2000 بندے اکٹھے نہیں کر سکا، عوام کی لا تعلقی کی وجہ وہ شر انگیز جھوٹ ہیں جن کا کچا چٹھہ قوم کے سامنے آ چکا ہے۔عمران نے ایک کے بعد ایک جھوٹ اتنی بے دردی اور ڈھٹائی سے بولا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو مجبوراً اپنی خاموشی توڑ کر قوم کو سچ بتانا پڑا جس کا جواب یہ اتنے دن گزرنے کے بعد بھی نہیں دے سکا، اسی لیے اس کا سارا زور حسبِ عادت صرف گالی گلوچ تک محدود ہے۔

 
 سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ میں نے شہباز شریف سے کہہ دیا ہے  یہ2 ہزارکا جتھہ لے آئے یا 20 ہزار کا، نہ اس فتنے کا کوئی مطالبہ سننا ہے نا ہی اسے کوئی فیس سیونگ دینی ہے، جس کے لیے یہ بیتاب ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم کو اپنی تمام تر توجہ عوامی خدمت پر مرکوز رکھنی چاہیے۔

ضرور پڑھیں : عمران خان نے کل پھر خونی انقلاب کی بات کی، دھمکی میں نہیں آئیں گے: مریم اورنگزیب

خیال رہے کہ  پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ عمران خان کی قیادت میں 28 اکتوبر سے جاری  ہے اور اب تک گوجرانوالا پہنچا ہے۔