کراچی :ملیر پولیس کی کارروائی، 1 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مُبشر حسین) کراچی ملیر پولیس کی شہر قائد میں آن لائن منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بڑی کارروائی، طلبا و طالبات کو نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی نے بتایا کہ پولیس کی شاہ لطیف کے علاقے میں کارروائی،1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ایکسٹیسی ڈانسنگ پلز اور منشیات (ویڈ اور آئیس ) برآمد کر لی گئیں۔
ایس ایس پی ملیر ڈاکٹرعبدالخالق کے مطابق گرفتار ملزم نے بتایا کے وہ ایکسٹیسی ڈانسنگ پلز اور منشیات آن لائن فروخت کرتا تھا، ایکسٹیسی ڈانسنگ پلز،آئیس، ویڈ اور منشیات اسکول و کالجز کے طلبہ کو فروخت کی جانی تھیں، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 200 گرام آئس، 250 گرام ویڈ اور نقدی رقم بھی برآمد ہوئی۔
ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی نے بتایا کہ شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سیکٹر 22 بی کے علاقے سے ملزم کو گرفتار کیا، گرفتار ملزم میں احمد علی عرف ذیشان ولد حاجی غلام نبی شامل ہیں، گرفتار ملزم کے قبضے سے 750 سے زائد ایکسٹیسی ڈانسنگ پلز برآمد ہوئی جن کی مالیت 1 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
ڈاکٹر فرخ علی کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ ایکسٹیسی،ڈانسنگ پلز اور منشیات مرد و خواتین سمیت اسکول، کالجز اور یونیورسٹی کے طلبہ کو فروخت کرنے کا منصوبہ رکھتا تھا، ملزم کا ٹارگٹ نوجوان نسل خصوصاً اسکول، کالجز اور یونیورسٹی کے طلبہ کو منشیات کی لت میں مبتلا کرنا تھا۔
ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق نے بتایا کہ وہ بلوچستان سے کمپیوٹر پارٹس کے اندر خفیہ خانوں میں ایکسٹیسی ڈانسنگ پلز، آئیس اور ویڈ ڈیلیور کرواتا تھا، ملزم آن لائن سروسز کی آڑ میں منشیات کا دھندہ چلا رہا تھا، گرفتار ملزم نے مزید بتایا کہ ایکسٹیسی ڈانسنگ پلز اور منشیات میڈیسن کے ڈبوں میں رکھ کر فروخت کی جاتی تھیں۔