عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 124 ڈالر سے کم ہوکر 114 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت 110 ڈالر سے 104 ڈالر ہوگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق تیل کی عالمی مارکیٹ میں 4 سال کی بلند ترین سطح کے بعد آج بہتری دیکھنے میں آئی۔
مزید پڑھیں:وفاقی حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل پر28روپے لیوی عائد کردی
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج ہنڈریڈ انڈیکس میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں ہنڈریڈ انڈیکس 2 ہزار 829 پوائنٹس کمی کے بعد ایک لاکھ 62 ہزار 994 پوائنٹس پر بند ہوا۔
عالمی سطح پر جاپان، ہانگ کانگ، کورین اور بھارتی اسٹاک مارکیٹوں میں ایک فیصد سے زائد کی گراوٹ دیکھنے میں آئی، جبکہ جرمنی، برطانیہ اور فرانس کی شیئر مارکیٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔