بھارت ہی اصل دہشتگردی کا گڑھ ہے: خورشید محمود قصوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق وزیر خارجہ میاں خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ انڈین میڈیا نے تو جنگ کا ماحول بنا دیا ہے،نیوز روم میں وار روم تک بنا دئیے گئے ہیں، بھارت ہی اصل دہشتگردی کا گڑھ ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انڈیا اتنا دہستگردی کا شور مچا رہا ہے لیکن ثبوت تو ایک بھی نہیں دیا جبکہ کل ہماری آئی ایس پی ار نےپاکستان میں انڈین دہشتگردی کے ثبوت دے دئیے ہیں،جو کہتے تھے ٹیررازم پاکستان کا گڑھ ہے تو دنیا دیکھ لے گی اصل میں ہندوستان ٹیرارازم کا گڑھ ہے۔
انڈیا کی دہشتگردی دوسرے ممالک میں جا رہی ہے جیسے کینیڈا کی مثال سب کے سامنے ہے،دریاوں اور سمندروں کے قانون لاکھوں سال پہلے جب ریاستیں بنیں تب سے بنے ہیں،جو قوانین بنے ہیں وہ نیچے جس جگہ پانی جانا ہوتا ہے ان کو حق کا تحفظ کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، جس طرح کی جارحیت ہوگی، اسی طرح کا منہ توڑ جواب ملے گا:مریم اورنگزیب
پانی کے مسلے پر تو دیہاتوں میں لوکل لوگ قتل کر دیتے ہیں توہم کیسے خاموش رہیں گے،پانی روکنے کے لیے پندرہ بیس سال چاہیے ہوتے ہیں،یہ کوئی نلکا تو نہیں کہ آپ بند کر دیں گے، چائنا کا پاکستان کے ساتھ تعاون گزرتے وقت کے ساتھ بڑھا ہے۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ چائنا پاکستان کو سپورٹ کرے گا،اسی لیے ہندوستان کا غصہ آج کل چین اور ترکی پر زیادہ ہے،انڈین میڈیا پر چائنا اور ترکی کے خلاف بہت مواد چلایا جا رہا ہے، چائنا کا بیان خود ہی بتا رہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،ہندوستان کی لیڈر شپ کوچاہیے کہ ہوش کے ناخن لے۔
انڈیا میں غربت پاکستان سے بھی زیادہ ہے،انڈیا کو چاہیے اپنے ملک میں غر بت مٹانے کے لیے اقدامات کرے۔