ہماری قومی ترقی محنت کشوں کی محنت اور کردار کی مرہون منت ہے: آصف علی زرداری

May 01, 2025 | 10:50:AM
ہماری قومی ترقی محنت کشوں کی محنت اور کردار کی مرہون منت ہے: آصف علی زرداری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ترقی کے اہم کردار محنت کش مرد و خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،مزدور اور محنت کش طبقہ ہماری معیشت اور قومی ترقی کا محرک ہے اور مزدور ہمارے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

صدرِ مملکت نے عالمی یومِ مزدور پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ مزدور محنت کشوں کی اپنے حقوق اور وقار کیلئے جدوجہد کی یاد دلاتا ہے،انہوں نے کہا کہ وہ مزدوروں کی خودمختاری، منصفانہ اجرت، محفوظ ماحول، سماجی تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

صدرِ مملکت نے کہا  کہ مزدور صنعتوں، زراعت اور معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ہمارے کارکن ہمارا فخر ہیں، ہماری قومی ترقی محنت کشوں کی محنت اور کردار کی مرہون منت ہے۔

عالمی حالات کے تناظر میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیزی سے بدلتی دنیا میں کارکنوں کے روشن مستقبل کےلیے انہیں ہنرمند بنانا ہوگا۔

عالمی یوم مزدور اور مستقبل کی پیش بندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے بتایا کہ ہمیں اپنے کارکنوں اور نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے اور مزدوروں کی ہنرمندی کےلیے ایک جامع نظام بنانے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ایک منصفانہ لیبر ماحول اور مزدوروں کی فلاح و بہبود پر کام کرنا ہوگا۔