تیزہوائیں،آندھی،بارش اور ژالہ باری،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

شہر قائد میں گرمی کی شدت برقرارہ،آج موسم گرم اور مرطوب ر ہے گا، محکمہ موسمیات

May 01, 2025 | 10:12:AM
تیزہوائیں،آندھی،بارش اور ژالہ باری،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں آج سے 7 مئی کے دوران تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 4 سے 8 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور پوٹھوہار ریجن میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق خوشاب، سرگودھا، جھنگ، بھکر، میانوالی، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان میں بھی چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،ژوب، بارکھان، خضدار، لسبیلہ اور آواران میں بھی چند مقامات پر آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، آئندہ 3 سے 6 گھنٹوں کے دوران استور، چلاس، دیر، خیبر، اورکزئی، کوہاٹ اور ہنگو میں بھی بارش، آندھی اور گرج چمک کا امکان ہے۔ 

 وزیرستان، سوات، بٹگرام، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، میں بھی بارش اور آندھی کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے جبکہ کشمیر، مری، گلیات اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی بارش اور آندھی کے ساتھ گرج چمک کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہین اور حارث نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

دوسری جانب این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

 شہر قائد میں گرمی کی شدت برقرارہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم آج گرم اور مرطوب ر ہے گا، شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے،شہرکا موجودہ درجہ حرارت 31ڈگری ہے جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 29ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں مغربی سمت سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل رہی ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب 65 سے 75 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

اے کیو آئی کے مطابق شہر کا فضائی معیار تسلی بخش قراردیاگیاہے اورآلودہ ترین شہروں میں، کراچی 8ویں نمبرپرآگیاہے جبکہ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 86 پرٹیکیولیٹ میٹرریکارڈکی گئی ہے۔