بیرسٹر علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد

May 01, 2024 | 21:22:PM
بیرسٹر علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( طیب سیف ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بیرسٹر علی ظفر کو  ایوان بالا کیلئے پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف  کے  چیئرمین  بیرسٹر گوہر علی خان نے چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کو بیرسٹر علی ظفر کی بطورپارلیمانی رہنما نامزدگی سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر کے بطور پارلیمانی رہنما تقرری کے نوٹیفکیشن کے اجراء کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ؛امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کسان رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا