پی ٹی آئی کی ریلی، عمران خان لبرٹی چوک پہنچ گئے

May 01, 2023 | 15:31:PM
پی ٹی آئی کی ریلی، عمران خان لبرٹی چوک پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ریلی کی قیادت کیلئےزمان پارک سے روانہ ہو کر لاہور کے لبرٹی چوک پہنچ گئے۔

عمران خان اپنا پہلا خطاب لبرٹی چوک سے کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی ریلی کا آغاز کریں گے،عمران خان دوسرا اور آخری خطاب ناصر باغ میں کریں گے، عمران خان کے خطاب کے بعد ریلی اختتام پزیر ہو جائے گی۔

خیال رہے کہ آج یکم مئی کو یومِ مزدور کے موقع پر پی ٹی آئی نے ملک بھر کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔