انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو بڑا جھٹکا ۔۔معروف اداکارہ کورونا سے جان کی با زی ہار گئیں

May 01, 2021 | 21:52:PM
انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو بڑا جھٹکا ۔۔معروف اداکارہ کورونا سے جان کی با زی ہار گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے۔ حال ہی میں اداکار للت بہل اور بکرم جیت کنورپال کی کورونا وائرس سے موت کی خبر سامنے آئی تھی اور اب انٹرٹینمنٹ اور میڈیا دنیا کیلئے ایک اور خسارہ کی خبر  ہے۔ برہم کماری کی مشہور اینکر رہ چکیں ٹی وی اداکارہ کنوپریا کی موت کی خبر نے سبھی کو حیران کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کنوپریا کی موت کی وجہ کورونا وائرس کو بتایا جارہا ہے۔ دراصل حال ہی میں اداکارہ کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی تھیں ، جس کے بعد اب ان کے موت کی خبر سامنے آئی ہے۔ برہم کماری کی بہن سسٹر شیوانی نے سوشل میڈیا کے ذریعہ ان کی موت کی خبرشیئر کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کا فلم رادھے میں بوسے کے منظر سے متعلق مو قف سامنے آگیا