سلمان خان کا فلم رادھے میں بوسے کے منظر سے متعلق مو قف سامنے آگیا 

May 01, 2021 | 20:32:PM
سلمان خان کا فلم رادھے میں بوسے کے منظر سے متعلق مو قف سامنے آگیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں سلمان خان کا فلم را دھے کی ہیروئن دیشا پاٹنی کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے بہت اچھا کام کیا ہے اور وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سلمان خان کا ازراہ مذاق کہنا تھا کہ فلم میں دونوں ہم عمر لگ رہے ہیں، مطلب وہ میری عمر کی نہیں بلکہ میں ان کی عمر کا لگ رہا ہوں۔فلم میں بوسے کے منظر سے متعلق سلمان خان نے بتایا کہ وہ منہ پر ٹیپ رکھ کر فلمایا گیا ہے۔

خیال رہےکہ 55 سالہ سلمان خان کی نئی فلم میں ان کی ہیروئن ان سے 27 سال چھوٹی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس عمر میں کوئی اداکار فلم میں ایکشن سین کرسکتا ہے تو وہ رومانس بھی کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پری چہرہ ادا کا رہ صبو ر علی نے زندگی کا ساتھی چن لیا