پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا،صدر آصف علی زرداری خطاب کریں گے

Mar 01, 2026 | 12:42:PM
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا،صدر آصف علی زرداری خطاب کریں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے ہوگا جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نویں مرتبہ خطاب کریں گے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نےپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) اور 56 (3) کے تحت تفویض کردہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیاہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہر پارلیمانی سال کے آغاز پر بلایا جاتا ہے، اجلاس سے صدر مملکت کا خطاب آئینی تقاضا ہے،  آصف علی زرداری بطور صدرِ پاکستان مشترکہ اجلاس سے نویں مرتبہ خطاب کریں گے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مشترکہ اجلاس کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جس کے ساتھ ساتھ خطے کی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں سیکیورٹی کے بھی سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت پاکستان اور افغانستان کے مابین جنگی صورتحال، امریکا و اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ اور جواب میں خلیجی ممالک پر حملوں سے پیدا شدہ صورتحال پر بھی اظہار خیال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ روس منسوخ،ماسکوکوآگاہ کردیا
صدرمملکت کے خطاب میں حکومت کی دو سالہ کارکردگی ،قومی ترجیحات، جمہوری استحکام، آئینی بالادستی، پائیدار معاشی ترقی، خطے اور دنیا کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف قومی عزم اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا بھی احاطہ کیا جائے گا۔