برائلر مرغی کا گوشت مزید مہنگا ،انڈے سستے ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)برائلر گوشت کی قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ انڈےسستے ہوگئے۔
سرکاری نرخنامے کے مطابق برائلر گوشت 14 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ،مرغی کے سرکاری نرخ 475 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں۔
زندہ مرغی کافارم ریٹ 300 روپے فی کلو جبکہ تھوک ریٹ 314 روپے اور پرچون ریٹ 328 روپے فی کلو ہے،لیکن مارکیٹ میں دکاندار صارفین سے زائدقیمت وصول کر رہے ہیں اور صافی گوشت 580 روپے فی کلو میں فروخت کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث خام تیل کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ
دوسری جانب فارمی انڈے مارکیٹ میں 10 روپے فی درجن سستے ہو گئے جس کے بعد فی درجن انڈوں کی قیمت 226 روپے ہو گئی جبکہ تھوک ریٹ کے مطابق ایک پیٹی انڈوں کی قیمت 6,660 روپے مقرر کی گئی ہے۔